ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کا کانگریس کارکنان نےکیا گھیراؤ: سابق رکن اسمبلی سمیت کارکنان پولس کی تحویل میں

سرسی : وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کا کانگریس کارکنان نےکیا گھیراؤ: سابق رکن اسمبلی سمیت کارکنان پولس کی تحویل میں

Tue, 28 Feb 2023 20:29:26    S.O. News Service

سرسی :28؍ فروری (ایس اؤ نیوز )ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کی کارکا سابق رکن اسمبلی کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے گھیراؤ کرتےہوئے نعرے بازی کی اوربجلی اور پانی کے بغیر ہی آب پاشی منصوبے کے افتتاح کی مخالفت کرتےہوئے احتجاج کیا۔

سرسی اور بنواسی میں محکمہ آب پاشی کے منصوبے کے افتتاح کےلئے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی اور ہاویر ی ضلع نگراں کا ر وزیر شیورام ہیبار بذریعہ کار جار ہے تھے تو راستےکے درمیان سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے کار کا گھیراؤ کرتےہوئے وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور حزب مخالف لیڈر سدرامیا کے حق میں نعرے لگائے۔ منصوبے کے افتتاح کی مخالفت کرتےہوئے سخت احتجاج کیا۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ جس منصوبے کےلئے بجلی اورپانی کی سپلائی ہی نہیں ہے اس منصوبے کا افتتاح کیاجارہاہے۔ احتجاج کے دوران تھوڑی دیر کےلئے حالات ہنگامہ خیز ہوئے۔

حالات کو دیکھتےہوئے پولس نے سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل اور کانگریس کارکنان کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس سے قبل صبح سویرے کانگریس کارکنان نے شہر بھر میں ’پے سی ایم ‘ کا پوسٹر چسپاں کرتےہوئے احتجاج کیاتھا۔


Share: